کراچی (بیورو رپورٹ )ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کراچی کی کاروائی – محکمہ سماجی بہبود سندھ کے 2 ملازمین گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کےمطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کراچی کی کاروائی – محکمہ سماجی بہبود سندھ کے 2 ملازمین گرفتار کر لیا گیا
گرفتار ملزمان ثاقب شیخ اور عدیل میمن محکمہ سماجی بہبود سندھ کی 35 گزیٹیڈ خواتین افسران کو ہراساں کرنے میں ملوث تھے۔ ملزمان نے سندھ ہائی کورٹ میں محکمانہ سنیارٹی کا مقدمہ ہارنے کے بدلے میں ساتھی افسران کے نام اور نمبر مختلف واٹس ایپ گروپس پر شیئر کیے اور انہیں سیکس ورکرز کے طور پر پیش کیا۔ نتیجتاً افسران کو نامعلوم نمبروں سے جنسی ہراسانی کی متعدد کالیں آنا شروع ہو گئیں۔ ایف ائی اے سائبر کرائم سرکل نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمے میں ملوث ملزم حضور بخش کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارےجارہے ہیں۔