اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی،پی پی پی خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچہ، جنرل سیکرٹری شازی خان، کوآرڈینیشن سیکرٹری فرزند علی وزیر، سابق رکن اسمبلی نجم الدین خان، ہمایوں خان اور رکن قومی اسمبلی قاسم گیلانی نے زرداری ہائوس میں ملاقات کی۔جمعرات کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔