اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان سے سادہ اور پر وقار تقریب میں ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ سرکاری حکام اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سابق افسر ممتاز علی شاہ صوبہ سندھ میں چیف سیکرٹری کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔وہ باصلاحیت، اعلیٰ سطح کے فیصلہ سازی اور مختلف بین الاقوامی اداروں اور فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اپنے کیریئر کے دوران وہ مختلف عوامی محکموں میں اہم ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں۔ ممتاز علی شاہ نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں گڈ گورننس کے ذریعے انہیں بہتر بنانے میں مدد کی ہے۔\932