اسلام آباد(کامرس رپورٹر) حکومت نے بین الاقوامی بانڈ مارکیٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ایک سال بعد یورو بانڈ بھی جاری کیے جائیں گےتفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان 50 کروڑ سے ایک ارب ڈالر مالیت تک کے بانڈز جاری کرے گا، چینی مارکیٹ میں 30 کروڑ ڈالرز تک کے پانڈا بانڈز کے اجرا سے اس کا آغا کیا جائے گا.ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کی منظوری کے بعد بانڈز جاری ہونگے، چینی کمرشل بینکوں سمیت فنانشل مارکیٹ سے رجوع کیا جائےگاپاکستان بین الاقوامی ریٹنگ بہتر ہونے پر ایک سال بعد یورو بانڈ بھی جاری کرے گا سال 26-2025 میں یورو بانڈ کے اجرا کا پلان ہےوزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ بانڈز بیرونی قرضوں پر سود کی ادائیگی اور خسارہ پورا کرنے کیلئے جاری ہونگے