اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی بہتر معاشی حکمت عملی کے نتیجے میں مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے۔ مئی 2024ء میں سی پی آئی11.8فیصد جبکہ فوڈ انفلیشن صرف 2.2فیصد رہی۔بدھ کو اپنی بجٹ تقریر میں انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل افراط زر 38فیصد جبکہ فوڈ انفلیشن 48فیصد تھا۔ موجودہ حکومت کی کوششوں سے مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی کو سنگل ڈیجٹ تک لانے کے لئے انتھک محنت کی اور اس حوالے سے کوششیں جاری رہیں گی۔