اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے فلپائن کے 126ویں یوم آزادی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ترجمان وزارت بحری امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بدھ کی رات وفاقی وزیر نے فلپائن کے یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر سابق سینیٹر مشاہد حسین سید، سرکاری عہدیداران اور سفارتکار بھی موجود تھے۔