اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملاوی کے نائب وزیر اعظم ساؤلوس شلیما کی ہوائی جہاز کے حادثے میں موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیاہے۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ملاوی کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہیں۔وزیرِ اعظم نے آنجہانی ساؤلوس شلیما کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا بھی اظہارکیا۔