کراچی (اسٹاف رپورٹر)
کراچی واٹربورڈ کی من مانیاں ‘شہریوں کو فراہم کیا جانے والا پانی موشی منڈی میں مہنگے داموں فروخت ہونے لگا تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ ہائیڈرنٹ سے پانی ٹیکر کے زریعے قریبی علاقوں کو فراہم کیا جاتا ہے گزشتہ کئی روز سے شہریوں کو فراہم کیا جانے والے پانی کے کوٹے کو موشی منڈیوں کو مہنگے داموں فروخت کیے جانے کا انکشاف ہواہے
علاقوں کے لوگ عید قربان آنے میں چنددن باقی ہیں لیکن شہری بوند بوند پانی کے لیے ترس رہیں مگر واٹر بورڈ حکام خواب خرگوش میں سوئے ہیں اور پانی کی فروخت سے بڑا حصہ وصول کر رہیں زاریع کے مطابق شہریوں کے کوٹے کے پانی کو موشی منڈیوں کی فروخت میں افسران واٹربورڈ اور صفوراگوٹھ ہائیڈرنٹ کا عملہ بھی ملوث ہیں جبکہ واٹربورڈ سے بنائی جانے والی ایپ پر یہ کمپوٹر مسیج دیا جارہا کہ آج کا کوٹا ختم ہوگیا