اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):قومی اسمبلی نے پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اس حوالہ سے بلال اظہرکیانی نے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جس کے بعد وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے اس حوالہ سے بل ایوان میں پیش کرنے کی اجازت چاہی، اجازت ملنے پرانہوں نے بل ایوان میں پیش کیا۔ بعد ازاں ایوان نے بل کی شق وار منظوری دیدی۔ بل میں عقیل ملک نے ترامیم پیش کیں جس کی وزیر قانون نے مخالفت نہیںکی
۔