اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )۔:وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے بیجنگ میں آئی سوفٹ سٹون کمپنی اورلونگسن ٹیکنالوجی کے وفود سے ملاقات کی۔ہفتہ کو وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں آئی ٹی سلوشنز، چپ ڈیولپمنٹ اور ٹیک ٹریننگ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے پاکستان اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔ آئی سوفٹ سٹون کے وفد نے پاکستان میں آئی ٹی سلوشنز کمپنی کے قیام کے بارے میں کمپنی کے وژن کو شیئرکیا۔