اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):حج 2024کے دوران مکہ المکرمہ میں غیر مجاز افراد کے داخلے کو روکنے کےلئے حفاظتی حصار قائم کردیا گیا۔ اس حفاظتی حصار کی وجہ سے اب تک حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی بہت ساری گاڑیاں روک کر انہیں واپس بھیجوا دیا گیا ۔ان خیالات کا اظہار مختلف حج سیکورٹی فورسز کےکمانڈرز نے حج 2024 کے بارے میں میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ عازمین حج کو تمام حفاظتی سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔