بیجنگ۔(نمائندہ خصوصی ):وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ٹیکنالوجی شعبہ میں تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔وزیراعظم پاکستان کے وژن کے تحت اکانومی، گورننس ، سوسائٹی کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں، پاکستان چین کے ساتھ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو چین کے وزیر انڈسٹری و آئی ٹی جین زونگلانگ سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، آئی سی ٹی، ڈیجیٹل منتقلی، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، ای کامرس پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں دونوں ممالک نے آئی ٹی و ٹیلی کام کے میدان میں تعلقات بڑھانے کا اعادہ کیا ۔چین کے وزیر انڈسٹری و آئی ٹی سے گفتگو میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے، پاکستان کا آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر ترقی کی راہ پر گامزن ہے، چین کی آئی سی ٹی کے میدان میں ترقی نے ملک کو نالج اکانومی میں تبدیل کر دیا ہے۔انہوں نے کہا آج دنیا چین کی ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کی متعرف ہے، چینی کمپنیاں ٹیلی کام، مصنوعی ذہانت، ای کامرس کے میدان میں لیڈ کر رہی ہیں، پاکستان چین کے ٹیکنالوجی کے میدان میں تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے، ٹیکنالوجی کو معاشی، سماجی ترقی کے لیئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے تحت اکانومی، گورننس ، سوسائٹی کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں، پاکستان چین کے ساتھ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔چین کےوزیر انڈسٹری و آئی ٹی جین زونگلانگ نے کہا چین پاکستان کے مابین گہرے دوستانہ تعلقات ہیں، چین پاکستان کے ساتھ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں مکمل تعاون کرے گا۔