کراچی( نمائندہ خصوصی)
5 جولائی 1977 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ان خیالات کا اظہار کر ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ثمینہ زرداری نے کہا کہ ایک آمرنے پاکستان کی جمہوریت کا ناقابل تلافی نقصان تھا مس ثمینہ زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت کو ہٹایا 5 جولائی کو جمہوری نظام کو پٹڑی سے اتار دیا گیا اور پاکستان کو ایک ایسے بحران میں دھکیل دیا گیا
جس سے وہ ابھی تک نہیں نکل سکا۔پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ثمینہ زرداری نے مزید کہا کہ جنرل ضیاءالحق نے ہمارے ملک کی تاریخ، جمہوریت اور ہمارے مستقبل پر حملہ کیا۔۔ ظالم ڈکٹیٹر نے عوام کے حقوق کو معطل کیا اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کو گرفتار کیا جنہیں ایک مضحکہ خیز مقدمے سے گزر کر پھانسی دی گئی مس ثمینہ زرداری مزید کہا کہ قائد جمہوریت شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 کے آئین کی صورت میں اس ملک کو قانون کی حکمرانی اور بنیادی حقوق دیے۔