کراچی ( مرزا افتخار بیگ ) صدرآرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے معروف مصور چترا پریتم کی آرٹ ایگزبیشن Magical Lines of Endless Mosaic میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔۔فن پاروں کی نمائش میں پاکستان کے معروف مصوروں، سابق وزیر صحت سعد خالد نیاز سمیت دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی ۔آرٹ ایگزیبیشن کا افتتاح صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کیا۔صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے نمائش سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چترا نے ا پنا ا یک اسٹائل بنایا ہے۔بارہ سال پہلے چترا کو تمغہ امتیاز ملا ہے اور ان کی پذیرائی بھی ہوئی ہے، پاکستا ن کے پاس بہت بڑے آرٹسٹ تھے۔پرانے دور میں پینٹگ پچاس یا سو روپے میں بکتی تھی۔اور کچھ آرٹسٹ فری میں بھی اپنے شاہکار دیتے تھے، پاکستان میں چند برس سے گیلریز نے بہت زیادہ ترقی کی ہے ۔۔ مصور بھی خوشحا ل ہونا شروع ہوئے ہیں۔بین الااقومی طور پر مصوری میں جو انویسٹ منٹ شروع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے یورپ امریکہ انویسٹ منٹ کرتا تھا پھر جاپان، چائنیز اور ہندوستان نے بھی انوسٹ کرنا شروع کیا، انڈین پینٹر مہنگے ہونے کی وجہ سے غریب آدمی پینٹنگ خرید نہیں سکتا تھا۔ ڈیجیٹل میڈیم کے آنے سے پاکستان کا آرٹ امریکہ ، دبئی، بنگلہ دیش سمیت دنیا کہ کافی ملکوں میں جاتا ہے، پاکستان ایک گلوبل آرٹ کے ساتھ کنیکٹ ہو گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آج سے چالیس سال پہلے کوئی آرٹسٹ یہ تصور نہیں کر سکتا تھا کہ وہ پاکستان سے باہر اپنا کام لے کر جا سکتا ہے، چترا نے اپنے بچیو ں کو اعلیٰ تعلیم دلائی، سب پر پیسے خرچ کیے ، یہ پیسے مصوری سے کمائے، میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں بہت خوش آئند صورتحال ہے، آرٹس کونسل کے آرٹ اسکول کے طلباءکا تھرڈ ائیر تھیسسز ڈسپلے ہونے سے پہلے فروخت ہو جاتا ہے جو چترا نے سیکھا اس کو دنیا کے سامنے لے کر آیا یہ ایک تسلسل ہے، چترا کی پچھلی نمائش بھی بہت شاندار تھی اور یہ بھی بہت شاندار ہے، یہی اس کا جینا مرنا ہے، یہ فل ٹائم پینٹر ہے۔ سابق صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آرٹ میں صرف رنگ اچھے لگتے ہیں، رنگ کی وجہ سے دنیا رنگین نظر آتی ہے، چترا کی پینٹنگز بہت پرکشش ہیں، انہوں نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے بہت محنت کی ہے، مصور چترا پریتم نے کہا کہ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، محمد احمد شاہ فن و ثقافت کے لیے بہت کام کررہے ہیں۔ میری حوصلہ افزائی کرنے کا بہت شکریہ۔ فن مصوری کا سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔ نمائش میں چترا پریتم کے 63 فن پارے رکھے گئے۔