اسلام آباد۔:(نمائندہ خصوصی )
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج شینزین میں ہواوے ہیڈ کوارٹر کے اپنے دورے کے دوران میں ان جدید ترین ٹیکنالوجیز سے متاثر ہوا جو دنیا اور ہمارے رہنے کے انداز کو بدل رہی ہیں۔بدھ کواپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہواوے کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ ہواوے اور پاکستان کس طرح ایک ساتھ مل کر ایک بہتر، ڈیجیٹل مستقبل کی تعمیر کے لئے تعاون کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران پاکستان کے لئے ایک اختراعی، جامع اور پائیدار ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔