کراچی( بیورورپورٹ ) وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 پاکستان کی تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن ہے جس کے تباہ کن اثرات نے پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔ان خیالات کا اظہار آج انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 5 جولائی یوم سیاہ کے حوالے سے جاری اپنے ایک پیغام میں کیا ہے۔ وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ اس دن آمر ضیاء الحق نے قائدِعوام شہید ذولفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت کو ختم کیا ،ایک منتخب وزیرِاعظم کو گرفتار کیا لیکن شہید بھٹو کی سوچ کو ختم نہیں کر سکا