اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ کے علاقے میں کول مائن میں دم گھٹنے سے 11 کان کنوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیر داخلہ کا جاں بحق افراد کے لواحقین سےدلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ افسوسناک واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا ہے۔جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کےشریک ہیں۔اللہ تعالٰی سوگوارخاندانوں کو صبر جمیل عطافرمائے۔ آمین