اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) قومی احتساب بےور( نیب )میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے کر دیئے گئے۔ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ مرزا سلطان محمد سلیم کو نےا ڈی جی نیب لاہورتعینات کےا گےا ہے جبکہ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی سے بھی ذمہ داریاں واپس لے کر ان کی جگہ ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ کا تبادلہ راولپنڈی کر دیا گیا۔عرفان منگی کو ٹریننگ اینڈ ریسرچ ڈوےژن میں تعینات کر دیا گیا ہے،ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ کی جگہ نعمان اسلم کو ڈی جی نیب بلوچستان لگا دیا گیا ہے اسی طر ح مسعود عالم خان کو ڈی جی نیب سکھر اور فیاض احمد قریشی کو نےا ڈی جی نیب ملتان تعینات کےا گےا ہے ۔