صوبائی وزیر جنگلات نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کی وہ واحد جماعت ہے جو ہر مشکل حالات میں عوام کےساتھ انکے درمیان میں کھڑی ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسڑیٹر بلدیہ کورنگی جاوید الرحمن کلوڑ۔ڈپٹی کمشنر کورنگی محمد علی زیدی ۔
میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو xen خالد ملاح۔ فوکل پرسن کورنگی لانڈھی سلیم رضا.صدر پی پی پی ڈسڑکٹ کورنگی جاوید شیخ۔سیکرٹری انفارمیشن پی پی پی ضلع کورنگی جانی میمن کے ہمراہ بارش کے حوالے سے مختلف نالوں چوکنگ پوائنٹس اور رین ایمرجنسی کے حوالے سے جاری کاموں کا معائنہ کرنے کے موقع پر کیا۔انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے متوقع بارشوں کی پیشنگوئی کے فوری بعد سندھ کے تمام اضلاع میں وزراء کی ڈیوٹیاں لگا دی تھی کہ وہ بارشوں کے حوالے سے صورتحال کی لمحہ بہ لحمہ خود جا کر نگرانی کریں یہ عمل میرے صدر آصف علی زرداری اور چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے عوامی خدمت کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے۔
پورے ملک میں کہیں بھی اس طرح وزراء بارشوں میں باہر نکل کرعوامی خدمت کے کاموں کو انجام نہیں دیتے جس طرح سندھ میں باہر نکل کر بارش میں بھیگ کر عوام کو ریلیف دینے کے لئے سرگرم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ضلع کورنگی کے ذمہ داران سے مستقل رابطے میں رہتے ہوئے ریلیف آپریشن کے نگرانی کررہے ہیں اور اگر بہت زیادہ بارشیں ہوئی تو ان سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی طے کر لی گئی ہے۔