اسلام آباد۔ (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی آے) نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے فون پر ٹیکس ختم کئے جانے بارے خبر جھوٹ پر مبنی ہے ۔پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کررہی تھی کہ اورسیز پاکستانیوں کو اپنے ساتھ فون لانے جو ٹیکس دینا پڑتا تھا اس کو ختم کردیا گیا ہے اب اوورسیز پاکستانی اپنے ساتھ کوئی بھی فون لاسکتے ہیںپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی آے) نے اس خبر کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے پی ٹی اے کے مطابق اورسیز پاکستانیوں کے بیرون ملک سےپاکستان فون لانے پر ٹیکس لاگو ہی ہے اور اس کو ختم نہیں گیا گیا ۔