کراچی(کامرس رپورٹر )آئل کمپنیز ایڈوائزری کے حکام نے کہا ہے کہ پیٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کی وجہ سے پیٹرول کی کھپت اور فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آئل کمپنیزایڈوائزری حکام کے مطابق 2022 میں ڈیزل کی کھپت گزشتہ سال کی نسبت سے 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ایڈوائزری حکام کا کہنا تھا کہ جون 2022 میں ڈیزل کی کھپت 7 لاکھ 13 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 7 لاکھ 76 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔پیٹرول کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے باعث فروخت میں کمی ہوئی، جون میں پیٹرول کی فروخت 10 فیصد کمی سے 7 لاکھ 2 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی۔
حکام کے مطابق جون میں فرنس آئل کی فروخت 33 فیصد بڑھ گئی، فرنس آئل کی فروخت 4 لاکھ 53 ہزار ٹن رہی جو گزشتہ سال میں 3 لاکھ 39 ہزار ٹن تھی۔اس کے علاوہ ایل این جی اسپاٹ پرائس 40 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔واضح رہے کہ موجودہ اتحادی حکومت نے 27 مئی، 3 جون اور 16 جون اور یکم جولائی کو پیٹرول کی قیمت میں 98 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ہے جس کے بعد اب پیٹرول مصنوعات کی نئی قیمت 248 روپے 74 پیسے فی لیٹر ہے۔