کراچی (نمائندہ خصوصی)چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان میاں پرویز اقبال آرائیں نےمرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے مرکزی سینیئر نائب صدر مشہور و معروف سماجی رہنما اور کاروباری شخصیت آرائیں کارگو(کراچی) کے روح رواں جاوید رشید اصغر آرائیں کے گزشتہ لاہور کے نجی اسپتال میں چ بقضائے الٰہی سے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔”إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ میاں پرویز اقبال آرائیں نے مرحوم جاوید رشید اصغر آرائیں کی آرائیں قوم کیلئے گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جاوید رشید اصغر آرائیں جیسے عظیم شخصیات پوری قوم کی فخر کا باعث ہیں اللّٰہ کریم جاوید رشید اصغر آرائیں کی مغفرت فرمائے ۔ چیئرمین فاؤنڈیشن پاکستان میاں پرویز اقبال آرائیں اور الشریف فاؤنڈیشن کے تمام عہدیداران ، ایکزیکٹیو ممبران, اور دوست احباب دُکھ کی اِس گھڑی میںجاوید رشید اصغر آرائیں کے لواحقین کیلئے صبر جمیل، اور مرحوم کی مغفرت کیلئے اللہ رب العالمین کی بارگاہ میں دُعا گو ہیں۔