برسلز۔(مانیٹرنگ ڈیسک )یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے بیلجیئم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لئے ایک ورچوئل کچہری کا اہتمام کیاجس میں کمیونٹی کو درپیش مسائل تبادلہ خیال کیا گیا۔بدھ کو برسلز میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی سفیر نے کمیونٹی ممبران کو سفارتخانہ سے متعلق ان کے معاملات میں مسلسل حمایت اور سہولت فراہم کرنے کا یقین دلایا۔\