اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ):قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے میاں محمد نواز شریف کو مسلم لیگ ( ن) کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے فروغ کیلئے میاں نواز شریف کے ساتھ مل کر كام کریں گے۔ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ میاں نواز شریف کی ملکی جمہوریت کیلئے نمایاں خدمات ہیں ۔ انہوں نے میاں نواز شریف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔