کراچی (نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن کہا ہے کہ 28 مئی کو ایٹمی دھماکے محب وطن پاکستانیوں کی طویل جدوجہد۔ کاوشوں عملی کردار اور بے لوث قربانیوں کے ثمر کا نتیجہ ہے اب پاکستان ہمیشہ قائم ودائم رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ سیکریٹریٹ میں یوم تکبیر کے موقع پر اجتماع سے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ق سندھ کے قائم مقام جنرل سیکرٹری سرائے نیاز حسین خاصخیلی نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ متحد ہوکر پاکستان کو مستحکم کرنے کیلئے قومی یکجہتی کو قائم کی جائے اس موقع پر مسلم لیگ ق سندھ کے سیکرٹری اطلاعات محمدصادق شیخ نے کہا کہ پاکستان ایٹمی دھماکے محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان۔ صدر پاکستان غلام اسحاق خان۔ وزیر اعظم ذوالفقعار علی بھٹو. چوہدری شجاعت حسین۔ میاں محمد نواز شریف سمیت دیگر اکابرین. ایٹمی سائنسدان اور صحافیوں و محب وطن اداروں کے ولولہ عزم کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اس موقع پر کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان۔ و جنرل سیکرٹری نعیم خان نے کہا کہ اسوقت ہمارا ملک پاکستان ایٹمی قوت ہے اور مسلم لیگ ق خوش حال پاکستان کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے. اس موقع پر نائب صدور شاہد عباسی۔ عبدالقیوم خان۔ رمیز منظور روفی۔ سید مشرف علی۔ سلطان بھٹی۔ عابد خان۔ بلال خان۔ محترمہ ریحانہ رسول۔ عبد السلام۔ قاضی احسن قمر۔ شاہ میر۔ محمد سعید اور دیگر بھی موجود تھے۔