نارووال( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال چوہدری نے نارووال مین نیسلے پاکستان کے پینے کے صاف اور محفوظ واٹر فیسیلیٹی کا افتتاح کیا جس سے اضلاع میں 10,000سے زائد افراد کی پانی کی ضروریات پوری ہوں گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا”پینے کے صاف اور محفوظ پانی تک رسائی ہم سب کیلئے بہت ضروری ہے، مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ نیسلے نے نارووال کے لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے قدم اٹھایا ہے جو یقیناً ایک بڑا کام ہے، مجھے امید ہے کہ لوگوں کو حقیقی معنوں میں اس سے فائدہ ہوگا۔افتتاح کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نیسلے پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیسن آوانسینا نے کہا”ہم پوری ویلیو چین میں مشترکہ اقدار کی تخلیق کیلئے پرعزم ہیں اورپینے کے صاف اور محفوظ آٹھویں واٹر فیسیلیٹی کا افتتاح اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم خاندانوں، طبقات اور کرہ ارض پر مثبت اثرات مرتب کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔نیسلے پاکستان نے شیخوپورہ،کبیر والا، خانیوال اور اسلام آباد میں اپنی مینو فیکچرنگ سائٹس کے اردگرد پینے کے صاف اور محفوظ پانی کی فیسیلیٹیز نصب کئے۔نارووال میں فیسیلیٹی کے افتتاح کے ساتھ تقریبا80,000لوگوں کو ان فیسیلیٹیز کے ذریعے پینے کے صاف اورمحفوظ پانی تک رسائی حاصل ہوگی۔نارووال فیسیلیٹی الٹر فلٹریشن واٹر ٹریٹمنٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 3000 لیٹرز فی گھنٹہ پینے کا صاف اور محفوظ پانی سپلائی کرے گا۔ مانیٹرنگ سسٹم اور فلٹریشن کے مختلف مراحل کے استعمال سے صاف شدہ پانی کے مستقل معیار کی ضمانت حاصل ہوتی ہے اور یو وی ڈس انفکشن یونٹ پانی سے پیدا ہونے والی نقصان دہ بیماریوں سے اضافی تحفظ فراہم کرتا ہے۔یہفیسیلیٹی بجلی کے کم استعمال کے حامل پمپوں سے چلایا جاتاہے اور ماحول پر کاربن کے اثرات کم کرنے کیلئے پائیدار طریقوں کا استعمال کیا جاتاہے۔