اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم شہباز شریف نے عید پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے عید پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم دے دیا ، جس کے بعد وزارت توانائی نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کےلئے اقدامات کرتے ہوئے اضافی تیل گیس کا انتظام کر لیا ہے ۔اس سلسلے میں وزارت توانائی نے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز سے ڈیٹا مانگا ہے ، ذرائع وزارت توانائی نے کہا ہے کہ ڈسکوز کو پورا کوٹہ دیا جائے گا۔
وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ عید پر کسی علاقے میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی ، وافر تیل گیس پانی سے شارٹ فال پورا کیا جائے گا، ڈسکوز میں بجلی کی مسلسل فراہمی متعلقہ چیف ایگزیکٹوز کی ذمہ داری ہو گی۔ذرائع نے کہا ہے کہ عید پر دفاتر فیکٹریاں دکانیں بند ہونے سے طلب میں بھی کمی ہوگی۔