اسلام آباد(کامرس رپورٹر )بینک دولت پاکستان ’’یوم تکبیر‘‘ کے موقع پر (کل) منگل کو عام تعطیل کے باعث بند رہے گا۔سٹیٹ بینک سے جاری اعلامیہ کے مطابق بینک دولت پاکستان (کل) منگل 28 مئی کو حکومت پاکستان کے اعلان کے مطابق ’’یوم تکبیر‘‘ کے موقع پر عام تعطیل کے باعث بند رہے گا۔