کراچی/لاہور ( نیوز ڈیسک )پاکستان ریلوے کےپراپرٹی اینڈ لینڈ ڈیپارٹمنٹ کی چار سال کی خصوصی آڈٹ رپورٹ میں 12 ارب 49 کروڑ 89 لاکھ روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف سامنا آیا ہے تفصیلات ریلوے کے پراپرٹی اینڈ لینڈ ڈیپارٹمنٹ میں خامیوں کی نشاندہی کے لیے خصوصی آڈٹ کیا گیا جس کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں نجی فٹنس کمپنی شیپس کا لیز معاہدہ ختم ہونے کے باوجود دوبارہ نیلامی نہ ہونے سے ایک ارب 16 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، ریلوے کی تین ارب 49 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 2 ہزار 617 ایکڑ اراضی پر تجاوزات
قائم ہیں، ملتان میں 1937، راولپنڈی 87.13 اور کوئٹہ میں 593 ایکڑ اراضی پر تجاوزات موجود ہیں جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں ریلوے کی دو ارب 17 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اراضی پر غیر قانونی پٹرول پمپس قائم ہیں۔آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف شہروں میں سرکاری محکموں سے 22 کروڑ 12 لاکھ روپے کے واجبات تاحال وصول نہیں کیے گئے، سکھر اور روہڑی میں واپڈا کے ذمہ 7 کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد کے واجبات ہیں، ملتان میں محکمہ خوراک کے ذمہ اراضی لیز کی مد میں 9 کروڑ 63 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔