کراچی(نمائندہ خصوصی) کونسل آف پروگریسو پاکستانی امریکن پاکستان ,سی پی پی اے پاکستان, کا اجلاس اور حالیہ سرگرمیاں کونسل آف پروگریسو پاکستانی امریکن پاکستان سی پی پی اے پاکستان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی اس اجلاس کا مقصد تنظیم کے آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کرنا اور ممبران کا تعارف کرانا تھا مزید برآں، ہیٹ اسٹروک اور مون سون کے مسائل کے حل کے لیے بہترین حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا اجلاس میں التمش آغا صدر کراچی ڈویژن، علی عبداللہ میو نائب صدر کراچی ڈویژن)، ایگزیکٹو نائب صدر سید حسن عادل، اور جنرل سیکرٹری اعجاز کشمیری نے شرکت کی دیگر شرکا میں ساجد رشید بلوچ (صدر ڈسٹرکٹ ساؤتھ) اور ممبران شامل تھے۔ اجلاس کے دوران، مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا، اور تنظیم کے مقاصد کو فروغ دینے کے لیے مختلف منصوبوں پر غور کیا گیا اجلاس میں کونسل آف پروگریسو پاکستانی امریکنز کی سابقہ سرگرمیوں کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ تنظیم نےگزشتہ مارچ میں لیاری چیل چوک پر سستا فروٹ اور سبزی کیمپ لگایے تھے اس کیمپ میں مٹر، آلو، پیاز، ٹماٹر، سیب، کیلا، گرما، اور تربوز 70 فیصد ڈسکاؤنٹ پر فروخت کیا گیا تھا اس کامیاب اقدام کے بعد، سی پی پی اے-پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ لیاری میں مزید سستا فروٹ اور سبزی کیمپ لگائے جائیں گے تنظیم کا مقصد لیاری کی عوام کو سستی اور معیاری سبزی و فروٹ فراہم کرنا ہے اور ان کی سہولیات کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی اس عزم کے ساتھ، سی پی پی اے پاکستان لیاری کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل رہے گی تنظیم کے ممبران نے اس اجلاس میں اپنے خیالات اور تجاویز پیش کیں اور آئندہ کے لیے عملی اقدامات کی منصوبہ بندی کی۔ سی پی پی اے-پاکستان کا یہ اجلاس تنظیم کے ممبران کے درمیان اتحاد اور اشتراک کو مزید مضبوط کرنے کا باعث بنا۔ اس کے علاوہ، تنظیم کی مستقبل کی حکمت عملیوں کی بنیاد بھی رکھی گئی تاکہ عوامی مسائل کا مؤثر حل نکالا جا سکے