اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ یونان نے پاکستانی سفارت خانے کو ایتھلیٹ مونا خان تک قونصلر رسائی دے دی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اسلام آباد سے موناخان کی یونان میں گرفتاری کے معاملے پر بیان جاری کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یونان نے پاکستانی سفارت خانے کو ایتھلیٹ مونا خان تک قونصلر رسائی دے دی ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارت خانہ ایتھنز کے حکام نے گرفتار ایتھلیٹ مونا خان سے ملاقات کی ہے۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانہ کے حکام کی مونا خان سے ملاقات جیل میں ہوئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارت خانہ ایتھنز کے حکام نے مونا خان کی رہائی کےلیے وکیل کی خدمات حاصل کر لیں۔دفتر خارجہ نے پاکستانی سفارت خانے کے ذریعے معاملہ یونانی حکام سے اٹھایا تھا، مونا خان کو ماؤنٹ اولمپئن پر پاکستانی پرچم لہرانے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا۔