اسلام آباد( کورٹ رپورٹر) نیب کی دوسری ترمیم ایکٹ 2022کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیب کی دوسری ترمیم ایکٹ 2022 کیخلاف درخواست دائر کردی گئی، اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر شعیب شاہین نے نیب ترمیمی ایکٹ چیلنج کیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر کی جانب سےدرخواست کی پیروی حامد خان کریں گے ، درخواست میں سیکرٹری قانون اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ نیب کی غیر قانونی ترمیم کو الٹرا وائرس قرار دیا جائے، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کی خلاف ورزی کی گئی ہے، انصاف کے مفاد میں اسے ختم کیا جائے