اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا تزویراتی شراکت دار اور آئرن برادر ہونے کے ناطے پاکستان ن ہمیشہ تائیوان پر چینی موقف کی اصولی حمایت کی جو آئندہ بھی جاری رہے گی۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کے تحت تائیوان کو عوامی جمہوریہ چین کا ناقابل تنسیخ حصہ مانتا ہے اور قومی اتحاد نو کی چینی حکومتوں کی کاوشوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ برائے نام انتخابات اور تائیوان کی خود ساختہ حکومت کی منتقلی تائیوان کے مسئلے پر معروضی حقائق کو تبدیل نہیں کر سکتے