کوئٹہ (نمائندہ خصوصی)بلوچستان کے عوام کو صحت کی سہولیات پہنچانے کیلئے پرعزم اور امراض قلب کے علاج کے حوالے سے منفرد ادارہ شیخ محمد بن زید النہیان ادارہ برائے امراض قلب میں بچوں کے دل کے امراض کے علاج اور سرجری کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔ NVCID کے ماہر سرجن اور معالج آج سے شیخ محمد بن زید النہیان ادارہ برائے امراض قلب میں عارضہ قلب میں مبتلا بچوں کی سرجری اور علاج کرینگے۔ قومی ادارہ برائے امراض قلب (NICVD)اور شیخ محمد بن زید النہیان ادارہ برائے امراض قلب کے مابین بچوں میں دل کی بیماریوں کے مفت علاج کیلئے معاہدہ رواں سال 17 فروری کو طے پایا تھا۔معاہدے کے بعد بلوچستان بھر کے امراض قلب میں مبتلا بچوں کی شیخ محمد بن زید النہیان ادارہ برائے امراض قلب میں رجسٹریشن کی گئی کثیر تعداد میں بچے رجسٹرڈ ہونے کے بعد NVCID کے معالجین نے باقاعدہ او پی ڈی میں علاج کا آغاز کیا۔شیخ محمد بن زید ہسپتال ادارہ برائے امراض قلب میں NICVD کے ماہر ڈاکٹرز سہیل بنگش، ڈاکٹر عبدالستار نے OPD کا باقاعدہ آغاز امسال9 اور10مارچ کو کیا تھا۔ اور یہ سلسلہ 19 مارچ، 15-16، 19 اپریل 2024 کو بھی جاری رہا۔رجسٹرڈ بچوں کے دل کے امراض میں مبتلا کا علاج کا باقاعدہ intervention اور سرجری بلوچستان میں پہلی مرتبہ شیخ محمد بن زید النہیاں ہسپتال میں ہوئی اور اب بلوچستان کے بچوں کا علاج اُن کے اپنے شہر میں ممکن ہے۔ 24-25 مئی 2024 کو intervention اور سرجری کے ساتھ ساتھ بچوں نئے رجسٹرڈ بچوں کی OPD بھی ہوئی ۔دونوں امراض قلب کے اداروں کے اقدام کو بلوچستان کے عوام نے بہت سراہا تھا کیونکہ بلوچستان میں امراض قلب خصوصاً بچوں کے علاج کیلئے کوئی سہولت نہ تھی۔اس سے قبل بلوچستان کے عوام کو دل کی بیماریوں خصوصاً بچوں کے علاج کی سہولیات میسر نہیں تھیں۔امراض قلب میں مبتلا بچوں کے والدین اپنے پیاروں کو علاج کیلئے ملک کے دیگر شہروں تک لے جانے پر مجبور تھے۔شیخ محمد بن زید النہیان ادارہ برائے امراض قلب نے عوام کی دیرینہ خواہش کی تکمیل کرتے ہوئے امراض قلب میں مبتلا مریضوں کیلئے جدید طبی سہولیات فراہم کرتے ہوئے امراض قلب میں مبتلا بچوں کیلئے اہم اقدام اٹھایا۔