کراچی۔ (کامرس رپورٹر ):پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)نے اپنی ویب سائٹ پر اپنے نئے ٹیکسٹ ٹو اسپیچ (متن سے تقریر)فیچر کے اجرا کا اعلان کیا ہے جو خاص طور پر بلاگز اور آرٹیکلز سیکشن کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ پی ایس ایکس سے جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اس صوتی (آڈیو)اضافے کا مقصد پی ایس ایکس ویب سائٹ پر دستیاب مخصوص مواد کو تلاش کرنے والے صارفین کے لیے قابل رسائی اور سہولت کو نمایاں طور پر بہتر بنانا ہے۔متن سے تقریر کی فعالیت خاص طور پر ان افراد کے لیے خصوصی طور پر معاون ثابت ہوتی ہے جو پڑھنے کی بجائے مواد کو سننے کو ترجیح دیتے ہیں۔مزید برآں یہ سروس پی ایس ایکس کے ان سرپرستوں کی ضرورت کو پورا کرتی ہے جنہیں بصارت کی خرابی، پڑھنے میں مشکلات کا سامنا یا وہ لوگ جو ملٹی ٹاسکنگ کو ترجیح دیتے ہیں اور چلتے پھرتے مواد کو سننا چاہتے ہیں۔ پی ایس ایکس کی ویب سائٹ آسانی سے سننے کے لیے آڈیو پلیئر کی سہولت مختلف بلاگز اور مضامین سے منسلک ہے۔ یہ آڈیو فیچر حسب ضرورت آپشنز پیش کرتا ہے جن میں پلے بیک اسپیڈ ایڈجسٹمنٹ اور آسان نیویگیشن شامل ہیں۔ٹیکسٹ ٹو اسپیچ سہولت کے آغاز پر تبصرہ کرتے ہوئے پی ایس ایکس کے ایم ڈی اور سی ای اوفرخ ایچ خان نے ٹیکسٹ ٹو اسپیچ کی سہولت متعارف کرانے پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ پی ایس ایکس کی ویب سائٹ تمام صارفین کے لیے قابل رسائی ہے، خاص طور پر وہ لوگ جو ویب سائٹ کے بلاگز اور آرٹیکل سیکشن تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔یہ سروس ایک جڑے ہوئے آڈیو پلیئر کے ذریعے مواد کی ہموار استعمال کے قابل بناتی ہے جو قابل قدر اسٹیک ہولڈرز، صارفین اور ویب سائٹ کے صارفین کے فائدے ، ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے پی ایس ایکس کے عزم کی عکاس ہے۔ مزید برآں یہ سرمایہ کاروں کی خواندگی اور بیداری کو فروغ دینے، متنوع ترجیحات اور ضروریات بشمول بصری معذوری یا پڑھنے کی معذوری کو پورا کرنے کے لیے ہماری لگن کا عکاس ہے۔ یہ ای ایس جی معیارات کو اپنانے اور رپورٹ کرنے کے حوالے سے پی ایس ایکس کی ذمہ داری کے ساتھ اچھی طرح سے مطابقت رکھتا ہے جس میں تنوع اور شمولیت کے اجزا شامل ہیں۔اس سہولت کے آغاز کے پیچھے محرک رہنے والیں پی ایس ایکس کی چیف مارکیٹنگ اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ آفیسررائدہ لطیف نے کہا کہ کاہ پی ایس ایکس کی ویب سائٹ پر ٹیکسٹ ٹو اسپیچ کی سہولت متعارف کرانا ایک اہم پیشرفت ہے، جو پی ایس ایکس کو بطور مضبوط اور جدید ایکسچینج فروغ دیتی ہے۔جو اپنے صارفین، اسٹیک ہولڈرز، سرمایہ کاروں اور جاری کنندگان کی متنوع ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ اپنی ویب سائٹ کے بلاگز اور آرٹیکلز کے سیکشن میں ٹیکسٹ ٹو اسپیچ فیچر کی شکل میں تعلیم اور آگاہی کی سرگرمیوں میں اہمیت کا اضافہ کرتے ہوئے پی ایس ایکس نے ایک بار پھر اپنے اسٹیک ہولڈرز بشمول اس کے ویب سائٹ صارفین جن کی مختلف ضروریات ہو سکتی ہیں، کی سہولت کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کا عزم ظاہر کیا ہے۔