اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر قانون وانصاف اور انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ سے پاکستان میں کینیڈا کی ہائی کمشنر لیزلی سکنلین نے جمعرات کو یہاں ان کے آفس میں ملاقات کی۔وزارت انسانی حقوق سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں انسانی حقوق کمیشن اور اقلیتوں کے حوالے سے پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت انسانی حقوق کی پاسداری اور حفاظت کے لیے پر عزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی موجودہ جمہوری حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔حکومت اور اپوزیشن دونوں جمہوری نظام کا حصہ ہیں ۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ماحولیاتی استحکام کے لئے حکومتی سطح پر ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔