اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے بھمبر کے علاقے جبی میں طالب علم پرپرنسپل کے تشدد کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پرنسپل کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر کے حکم کے بعد پرنسپل کے خلاف طالب علم پر شدید تشدد کی ایف آئی آر درج کر دی گئی۔طالب علم پر تشدد کا واقعہ نیشنل فاؤنڈیشن کالج بھمبر جبی میں پیش آیا تھا۔