کراچی(بیورو رپورٹ)شہر قائد میں تمام تر پیش گوئیوں کے بر عکس صرف دس منٹ کی بارش نے بھی شہریوں کو مزید پریشان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل میں گزشتہ روز صرف دس منٹ تک تیز بارش برسی، تاہم اس میں بھی کے الیکٹرک کا کمزور ٹرانسمیشن سسٹم شدید طور پر متاثر ہو گیا۔شہر میں تیز بارش کے بعد کے الیکٹرک کے 400 فیڈرز ٹرپ کر گئے، اور مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی، تیز ہوا کی وجہ سے کے الیکٹرک کے بیش تر مقامات پر کمزور اوور ہیڈ تار ٹوٹ کر گر گئے۔
ترجمان کے الیکٹرک نے پیغام جاری کیا کہ شہر کے بیش تر علاقوں میں بارشوں اور تیز ہوا کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، اور اس وقت شہر کو 1650 سے زائد فیڈرز سے بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔بارش سے جو علاقے بجلی سے محروم ہوئے، ان میں ناظم آباد، اورنگی ٹان، نارتھ کراچی، پہاڑ گنج، اورنگی، قصبہ کالونی، لانڈھی، بلدیہ، اتحاد ٹان، گلشن ظہور، لائنز ایریا، گلشن معمار، کورنگی، نصرت بھٹو کالونی، شاہنواز بھٹو کالونی شامل ہیں۔سرجانی، تیسر ٹاﺅن، لیاقت آباد، موسی کالونی، غیب آباد، روئیداد نگر، پاپوش نگر، ناظم آباد، اورنگ آباد، منگھوپیر، اسکیم 33، ملیر، ماڈل کالونی، ڈی ایچ اے، پنجاب کالونی، پی ای سی ایچ ایس، اختر کالونی، منظور کالونی، عزیز آباد، ثمن آباد، ایف بی ایریا، رزاق آباد، اسٹیل ٹان، گلشن حدید، ناگوری سوسائٹی سپر ہائی وے، احسن آباد، گارڈن، جمشید روڈ، پاپوش، شاہ فیصل، کھوکھرا پار اور قائد آباد میں بھی بجلی غائب ہو گئی۔