ملتان ( عدنان قریشی سے)ملتان کے گیلانی خاندان نے ملکی سیاسی تاریخ میں ایک منفرد ریکارڈ اپنے کر لیا ہےاین اے 148 ملتان کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار سید علی قاسم گیلانی کے کامیاب ہونے کے ساتھ ہی پاکستان کی تاریخ کا ایک اور منفرد ریکارڈ بھی قائم ہو گیا ہے، تین بھائی قومی اسمبلی میں اور چوتھا بھائی صوبائی اسمبلی کا ممبر بن گیا ہے۔سید علی قاسم کے 2بھائی سید علی موسیٰ گیلانی اور سید عبدالقادر گیلانی قومی اسمبلی کے ممبر ہیں جبکہ ایک بھائی سید علی حیدر گیلانی پنجاب اسمبلی کے رکن ہیں. یوں یوسف رضاگیلانی خود سینیٹر اور ان کے چاروں بیٹے رکن قومی و پنجاب اسمبلی بن گئے ہیں۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی نے این اے 148 کی نشست اپنے والد کی جانب سے استعفے کے بعد خالی ہونے پر دوبارہ حاصل کی ہے، پچھلی اسمبلی میں ایک موقع پر اس خاندان کا کوئی رکن موجود نہیں تھا۔:این اے 148ملتان ون کے ضمنی الیکشن میں علی قاسم گیلانی کی کامیابی کے نتیجے میں گیلانی خاندان نے منفرد ریکارڈقائم کرتے ہوئے نئی پارلیمانی تاریخ رقم کردی۔اس وقت چیرمین سینٹ یوسف رضاگیلانی سمیت ان کے چاروں بیٹے پارلیمان میں موجود ہیں ۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی چیرمین سینٹ ہیں جبکہ ان کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی گزشتہ شب این اے 148ملتان ون سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ، اس سے پہلے این اے 151ملتان سے ان کے دوسرے صاحبزادے سید علی موسیٰ گیلانی قومی اسمبلی کے رکن ہیں ،ان کے تیسرے صاحبزادے سید عبدالقادر گیلانی این اے 152ملتان سے قومی اسمبلی کے رکن ہیں جبکہ ان کے چوتھے صاحبزادے سید علی حیدر گیلانی پی پی 213سے پنجاب اسمبلی کے رکن ہیں ۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اوریوسف رضاگیلانی کے بھائی سابق رکن اسمبلی سیداحمد مجتبیٰ گیلانی نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ خداکے فضل سے گیلانی خاندان نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے جہاں یہ خوشی کی بات ہے وہاں اس کے نتیجے میں ہم پر ذمہ داریاں بھی آگئی ہیں ہمیں عوام کے مینڈیٹ کااحترام کرناہے اوراس کے ساتھ ساتھ ان کی توقعات پربھی پورا اترناہے ۔ انہوں نے کہا کہ گیلانی خاندان نے گزشتہ دس برسوں کے دوران ملتان میں ریکارڈترقیاتی کام کروائے اورآنے والے دنوں میں بھی وسیب کی محرومیاں دور کرنے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔