کراچی(رپورٹ :محمد ذیشان صلو) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت جاری امتحانات میں گڈاپ ٹاون ۔ ملیر اور شاہ فیصل کالونی کے سخت ترین امتحانی مراکز کے سینکڑوں امیدواروں کو خفیہ مقام سے امتحانات دلوائے جانے کا انکشاف جبکہ شاہ فیصل کالونی نمبر دو میں گورنمنٹ اسکول میں پرائیویٹ اسکول "نیسنل گرائمر اسکول کے طلباء کے لئیے موبائبل فون کی سہولیات فراہمی جاری جبکہ پرائیویٹ اسکول کی ٹیچرز کی غیر قانونی طور پر طالبات کے پرچے حل کرا نےانکشاف نے میٹرک بورڈ کارکردگی کی قعلی کھول دی, ڈپٹی کنٹرولر ملوث دوبارہ ناظم امتحانات کی تعیناتی کیلیئے ایک بارپھرسرگرم عمل سیاسی اثرورسوخ کےذریعے دوکروڑ کی پیشکش بھی کردی گئی تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ کراچی میں کرپشن کا کاروبار مستقل جاری امتحانی مراکز کی تبدیلی بھی برقرار ھے مصدقہ ذرائع کے مطابق گڈاپ ٹاون میں گلشن معمار اور احسن آباد میں قائم سخت ترین امتحانی مراکز نورحمزہ , البیرونی اورعثمان پبلک اسکول کےمیں امحانات کے کیلیئے مقررہ امیدواروں کو پراسرار طریقے خفیہ مقام پر باقاعدہ طور پرغیرقانونی طریقے سے سیکنڑوں امیدواروں کو امتحانی عمل میں شریک کیا جارھا ھے امیدواروں کی امتحانی کاپیاں انکے اپنے سینٹر سے آنے کی بجائے دوسری جگہوں سے بورڈ پہنچائی ارہی ھیں ذرائع کاکہنا ھے کہ بورڈ کی ایک پوری ٹیم ڈپٹی کنٹرولر حبیب اللہ سھاگ کی سربراھی میں سرگرم عمل ھے ذرائع کا کہنا ھے کہ حبیب اللہ سھاگ جو بورڈ میں دولت رام کے نام سے مشہور ھے اور کرپشن کا بادشاہ کہا جاتا ھے مزکورہ افسر پہلے بھی بھارہ رقم کے عوض کنٹرولر کا چارج حاصل کرچکا ھے لیکن کرپش کے سبب ھٹایا جاچکا ھے اس کے باوجود وہ دوبارہ کنٹرولر بننے کیلیئے سرگرم ھوگیا ھے ذرئع کا کہنا ھے کہ وہ اپنے اعلی سرکاری و سیاسی اثرورسوخ کے ذریعے یک بار پھر بھاری رقم دینے کیلیئے تیار ھے ذرائع کا کہنا ھے کہ وہ ڈیڑھ کروڑ روپے کی آفر بھی کرچکا ھے اس کا کہنا ھے کہ اسکی ریٹائرمنٹ میں دوسال کا عرصہ باقی ھے وہ بھرپور طور پر ناظم امتحانات رھنا چاھتا ھے اسکی ٹیم کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر سیکنڑوں امتحانی کاپیوں کو ڈھائی ھزار روپے فی کاپی کا ریٹ بھی فکس کرچکا ھے یہ بات بھی قابل ذکر ھے کہ حبیب اللہ سھاگ عرف دولت رام کے خلاف اینٹی کرپشن میں تحقیقات بھی چل رہی ھے لیکن وہ پر سکون ھے کہ اس کے سر پرچیئرمین بورڈ شرف علی شاہ کا ھاتھ ھےدوسری جانب جبکہ شاہ فیصل کالونی نمبر دو میں گورنمنٹ اسکول میں پرائیویٹ اسکول "نیسنل گرائمر اسکول کے طلباء کے لئیے موبائبل فون کی سہولیات فراہمی جاری جبکہ پرائیویٹ اسکول کی ٹیچرز کی غیر قانونی طور پر طالبات کے پرچے حل کرا نےانکشاف نے میٹرک بورڈ کارکردگی کی قعلی کھول دی ذرائع کے مطابق مطابق پرائویٹ اسکول کی انتظامیہ نگرانی کرنے والی اساتذہ کو ہراساں کر رہے ہیں جبکہ اسکول پرنسپل بھاری نظرانے عوض آنکھیں بند کرنےکو ترجیح دی رہی ہیں اسکول کے اظفر رضا نے www.tariqjaveed.com کو بتایا کو امتحانی سنٹر میں بیت زیادہ سختی ہے اس لئے طلباء نقل نہ ہونے کی وجہ الزامات لگا رہے ہیں ذرائع کے مطابق آج امتحانی سنٹر میں میں چھاپے امکان ہے اس پرائیویٹ اسکول خاتون ٹیچرز بجوں پیپرز کرانے نہیں آئیں گی