کراچی(نمائندہ خصوصی )پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشرف میمن نے کہا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی گستاخی برداشت نہیں کریں گے نام نہاد اینکرز پر پابندی لگائی جائے دفاع صحابہ رضہ کے کام میں اھلسنت والجماعت کے ساتھ کھڑے رہیں گے انھوں نے مزید کہا کہ صحابہ رضہ کی گستاخی پر حکومت سمیت سیاسی جماعتوں کا کسی قسم کا کوئی ردعمل کا نہ آنا افسوس ناک ہے آج 19 مئی کو ہونے والے دفاع عثمان غنی رضہ مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے اور ہمیشہ دفاع صحابہ رضہ کے معاملے میں اول دستے کا کردار ادا کریں گے