لاہور۔(نمائندہ خصوصی )
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی ۔ ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے گورنر پنجاب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ملاقات میں صوبہ پنجاب سے متعلق مختلف امور پر بات چیت کی گئی ۔ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔