کراچی ( کامرس رپورٹر) ٹمبر امپورٹ پرمٹ کی میعاد ختم ہونے اور بندرگاہ پر رکے ٹمبر کے کنٹیر کے خلاف احتجاج کے بعد چیئر مین آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور صدر کراچی ٹمبر مرچنٹ گروپ شرجیل گوپلانی اور دیگر عہدیداروں کے محکمہ پلانٹ اینڈ پروٹیکشن کےڈائریکٹر ایڈمن قاسم کاکڑ سے کامیاب مذاکرات ہوئے جس میں محکمہ پلانٹ اینڈ پروٹیکشن امپورٹ پرمٹ کی میعاد ختم ہونے کا معاملہ حل کرانے کے لئے قانون میں ترمیم کرکے جلد ازجلد ٹمبر کےکنٹیر کلیئر کی یقین دہانی کروائی گئی واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور صدر کراچی ٹمبر مرچنٹ گروپ شرجیل گوپلانی نے ایک پریس کانفرنس میں امپورٹ پرمٹ کی میعاد ختم ہونے اور بندرگاہ پر رکے ہوئے ٹمبر کے کنٹیر کو کلیئرنس کا معاملہ اٹھایا تھا جس کے فورا بعد محکمہ پلانٹ اینڈ پروٹیکس جے حکام نے شرجیل گوپلانی اس سلسلے میں رابطہ کیا. زرائع کے مطابق محکمہ پلانٹ اینڈ پروٹیکشن کے حکام نے یہ بات تسلیم کرلی ہے ٹمبر امپورٹ پرمٹ کے حوالے سے قانون میں سقم ہے جس کو دور کرنے کیلئے محکمہ پلانٹ اینڈ پروٹیکشن ایک لیٹر متعلقہ وزارت کواسلام آباد روانہ کریں گے جس کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیاہےاور ایک ہفتے میں اس معاملے کوحل کرلیا جائے گا جس کے بعد بندرگاہ پر رکے تمام ٹمبر کے کینٹر کو کلیئر کردیں گے جبکہ امپورٹ پرمٹ کی میعاد ختم کے معاملے کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے اور قانونی پیچیدگیوں کو دور کرنے کے لئےقانون میں ترمیم کی جائے گی اس سلسلے میں ایک کمیٹی قائم کردی گئی جس میں آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن صابربنگش موجودتھے. جبکہ مشتاق ولی محمد اور علی جوڑی والا کو مذاکرات میں آن. بورڈ لیا گیا