ٹوبہ ٹیک سنگھ( نمائندہ خصوصی )ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر اور گردونواح میں مکمل ڈاکو راج، پولیس جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں چاروں شانے چت، شہر کی عین وسط میں ڈکیتی کی ایک اور بڑی واردات، پچھلے 2 ہفتوں سے نان اسٹاپ ڈکیتیوں کا تسلسل سے سلسلہ جاری، مال گودام روڈ پر مقامی صحافی کے بھائی کامران کے گھر ڈکیتی کی بڑی واردات، نامعلوم چور اہلخانہ کی عدم موجودگی میں گھر کا مکمل صفایا کر گئے، کامران اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ایک روز قبل شیخوپورہ شادی پر گیا اگلے روز واپس آئے تو چور گھر کے تالے توڑ کر گھر کا مکمل صفایا کر کے جا چکے تھے، نامعلوم چور گھر سے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات، پرائز بانڈز، ایل سی ڈی، ڈی وی ار، کیمرے، لائسنسی اسلحہ، لاکھوں روپے نقدی سمیت متعدد دستاویزات و پارچات لے گئے، واردات کی اطلاع پر سٹی پولیس، کرائم سین یونٹ جائے واردات پر حسب روایت شواہد اکٹھے کرنے کی کاروائی میں مصروف، واردات کا متاثرہ شخص کامران مقامی صحافی برہان بابر کا بڑا بھائی ہے، واضع رہے 3 ماہ قبل اسی روڈ پر جائے وقوعہ سے چند میٹر کے فاصلے پر نامعلوم چور ایک ہارڈ ویئر دوکاندار سے بآسانی 5 لاکھ روپے نقدی چھین کر لے گئے تھے، سٹی پولیس ہارڈوئیر دوکان کی ڈکیتی کے تمام شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضع شناخت ہونے والے ملزمان کو تاحال گرفتار کرنے میں ناکام رہی,شہر اور گردونواح میں پچھلے 2 ہفتوں سے قائم ڈاکو راج سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس, شہر کی سماجی، سیاسی و مذہبی حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈی پی او عبادت نثار اور اسکی ٹیم جرائم کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی پی او عبادت نثار کو فوری تبدیل کر کے کسی کرائم فائٹر ڈی پی او کو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تعینات کیا جائے ۔