کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ نو گو ایریا نہیں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ انتخابات کی منصفانہ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مقامی ایڈمن، پولیس وغیرہ کے عہدیداروں کے تبادلے یا تعیناتیاں نہیں کی جائیں گی۔
علی زیدی نے کہاکہ امید ہے کہ سپریم کورٹ پاکستان اس معاملے پرسوموٹو لے کہ سندھ میں کیا ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ سندھ نو گو ایریا نہیں ہے۔