کراچی(نمائندہ خصوصی)کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ کراچی انتظامیہ شہریوں کو ڈومیسائل کے اجرا کا نظام آسان اورشفاف بنانے کے اقدامات کر رہی ہے انتظامیہ کی کوشش ہے کہ ڈومیسائل کے حصول میں تاخیرنہ ہو اور درخواست گذاروں کو ایجنٹوں کی ضرورت نہ پڑے وہ کورنگی ضلع میں ڈپٹی کمشنر کورنگی کے دفتر میں ڈیجیٹل ڈومیسائل ڈیسک کے افتتاح کے موقع پر شہریوں سے گفتگور کر رہے تھے۔کمشنر نے اس موقع پر موجود درخواست گذاروں سے موجودہ سہولت کی فراہمی کے حوالہ سے ان کی آرا معلوم کی۔ انھوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ڈومیسائل کا اجر کا طریقہ تمام اضلا ع میں متعارف کرایا جائے گا اور روائتی طریقہ ختم کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کراچی میں ڈومیسائل کے اجرا کے نظام کو آن لائن کرنے کے لئے اقدامات کرنے پر غور کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر کورنگی جواد مظفر نے کمشنر کو ڈومیسائل کے اجرا کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر نے ڈمیسائل ڈیسک کا معائنہ کیا عملہ اور شہریوں سے بات چیت کی۔کمشنر کو بتایا گیا ڈومیسائل ڈیسک پر مختلف کاونٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ جہاں ایک کاونٹر پر ڈومیسائل کی سرکاری فیس کا چالان جمع کیا جاتا ہے دوسرے کاونٹر پر نمبر جاری کیا جا تا ہے تیسر ے کاونٹر پر مطلوبہ دستاویز جن میں سی این آئی سی(شناختی کارڈز)، تعلیمی اسناد، رہائش کی تصدیق کے لئے یوٹیلٹی بل کی اسکیننگ کی جاتی ہے۔۔ ڈومیسائل کے اجرا میں جدید طریقہ کار اپنایا گیا ہے جس کے ذریعے ہر درخواست گذار کے تصویر اور تمام دستاویز کا ریکارڈ ہمیشہ کے لئے محفوظ کرنے میں مدد ملے گی جبکہ جاری کردہ ڈومیسائل میں کیو آر کوڈ بھی پرنٹ کیا گیا ہے تاکہ اس کی فوری تصدیق میں ملے۔ڈپٹی کمشنر جواد مظفر نے یہ بھی کہا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ درخواست گذار کو ڈومیسائل کے حصول کے لئے دوبارہ ڈی سی آفس آنے کی ضرورت نہ پڑے اور انھیں ان کے گھر پر ان کا ڈومیسائل پہنچایا جا ئے ڈیجیٹل ڈومیسائل کے اجراکا نظام متعارف کرانے کے بعد شہریوں کو جلد ڈومیسائل کے حصول میں دشواری دور ہوجاے گی اور درخواست گذار دو ہفتہ کے بجاے دو روزمیں اپنا ڈومیسائل حاصل کرسکے گا۔جبکہ آج سے قبل ڈومیسائل دو ہفتہ بعد جاری کیا جاتا تھا۔بعد ازاں کمشنر کراچی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع میں شہری سہولتیں بہتر بنانے ٹریفک کے لئے رکاوٹ بننے والی تجازات کے خاتمہ کی مہم صفائی اور تعمیراتی ملبہ اٹھانے غیر قانونی پارکنگ کی روک تھام اور اشیا کے سرکاری نرخ نافذ کرنے کی کوششوں کا جایزہ لیا گیا۔ااس موقع پر ڈومیسائل شعبہ کے انچارج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالحمید جاگرانی اور اسسٹنٹ کمشنرزبھی موجو د تھے