کراچی (اسٹافر رپورٹر )اسلامیہ کالج کے احاطے میں موجودقبروں کے حفاظت کیلئے جان تک دے سکتی ہوںلینڈ مافیا خبردار رہے۔ ہم اپنے اسلاف کی میراث کی حفاظت کرنا جانتے ہیں میرے دادا مرحوم عبدالرحمٰن قریشی نے محبت بزرگان مولانا شبیر احمد عثمانی اور علامہ سید سلمان ندوی زاہد حسین اور میرے والد محمد حسین قریشی قبریں اسلامیہ کالج کے احاطے میں موجود ہیں ان خیالات کا اظہار سوشل ایکٹویسٹ دخترِ بانیانِ محترمہ حسنہ قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا محترمہ حسنہ قریشی مزید کہا کہ میرے والد محمد حسین قریشی میرے دادا مرحوم عبد الرحمٰن قریشی کے پہلو میں دفن ہے انکی قبر کو اسلامیہ کالج کے احاطے سے میرے والد کی قبر عدالت کے حکم پر دوسری جگہ منتقلی کی جارہی ہیں جس قبرستان میں بانی پاکستان مولانا شبیر احمد عثمانی سید سلمان ندوی اور زاہد حسین صاحب کی قبریں موجود ہیں مولانا شبیر احمد عثمانی نے ہمارے گھر میں کافی وقت گزار چکے ہیں لںینڈ مافیا نےعدالت کو گمراہ کیا گیا ہے کہ محمد حسین قریشی کا اسلامیہ کالج ٹرسٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ وہ اس ٹرسٹ کے بانی رکن اور صدر اسلامیہ کالج ٹرسٹ تھے یہ مقدمہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے محترمہ حسنہ قریشی نےچیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ، وزیراعظم پاکستان ، وزیراعلیٰ سندھ اور چیف آف آرمی چیف سے انصاف کی اپیل کی ہے کہ ہم پاکستان بنانے والوں کی اولاد ہیں لینڈ مافیاسے ہمارے بزرگوں کی قبروں کو بچائیں ۔اخلاقی اور مذہبی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے ہمارے آئینی قانونی داد رسی کرکے انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے