اسلام آباد۔: (نمائندہ خصوصی )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاک فوج و سائنسدانوں کو فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط کرے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم پاک فوج اور سائنسدانوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور سائنسدانوں کی محنت دن بدن پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بناتی جا رہی ہے۔