اسلام آباد۔(کامرس رپورٹر ):ملک میں کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر31 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔آل پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023 سے لے کراپریل 2024 تک کی مدت میں ملک میں کاروں کے 79595 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 31 فیصدکم ہے گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں کاروں کے 115381 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔اپریل 2024 میں ملک میں کاروں کے 10515یونٹس کی فروخت دیکھنے میں آئی جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 135 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اپریل میں ملک میں کاروں کے 4883 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں کاروں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر12 فیصدکااضافہ ہواہے۔