: کراچی ( ہیلتھ رپورٹر)ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال کراچی پروفیسر شاہد رسول نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی جس میں جناح اسپتال کی خدمات کو مزید بہتر کرنے کی سفارشات پیش کرتے ہوئے بریفنگ دی کہ جناح اسپتال میں پوسٹ گریجویشن کی سیٹیں بڑھانے کے علاوہ ایمرجنسی میں توسیع کی جائے جس پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جناح اسپتال میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اسکے پیش نظر سروسز بھی بڑھائی جائے اسطرح اسپتال میں پوسٹ گریجویشن کی مزید 200،سیٹیں بڑھانے کی منظوری دے دی جسکی وجہ سے جے پی ایم سی کراچی میں پوسٹ گریجویشن کی سیٹوں کی تعداد 953،ہوجائینگی،وزیر اعلی سندھ نے بجٹ میں اسپتال کا بجٹ 2200،بیڈ کی مناسبت سے بڑھایا جائے گا اور جناح اسپتال میں پارکنگ پلازہ بنانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں جے پی ایم سی میں سینٹرل وئیر ہاؤس ہونا چاہیے،جناح اسپتال میں علاج کی غرض سے سندھ سے مریضوں کو لایا جاتا ہے جسکی وجہ سے اسپتال پر کافی بوجھ بڑھ رہا تھا ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول نے اسپتال کی درپیش مسائل کو سمجھتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے جو ملاقات کی اور اسپتال کے متعلق جو بریفنگ دی وہ سندھ و پاکستان بھر سے آنے والے مریضوں اور لواحقین کے لئے اچھی خبر ہے اور یہ انسانیت و انسانی حقوق کی خدمت ہے،ہیومن رائٹس آرگنائزیشن پاکستان رجسٹرڈ، پروفیسر شاہد رسول اور وزیر اعلی سندھ کے شکر گزار ہیں اور انہیں اس فیصلے پر سلیوٹ پیش کرتے ہیں،